ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جے این یوسمیت100سے زئداداروں کاایف سی آراے لائنسنس منسوخ،نہیں لے پائیں کے غیرملکی چندہ

جے این یوسمیت100سے زئداداروں کاایف سی آراے لائنسنس منسوخ،نہیں لے پائیں کے غیرملکی چندہ

Thu, 14 Sep 2017 19:46:16    S.O. News Service

نئی دہلی،14؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو(، دہلی یونیورسٹی (ڈی یو)، آئی آئی ٹی دہلی اور انڈین زرعی تحقیق کونسل (آئی سی اے آر) جیسے سو سے زیادہ اعلی تعلیمی اداروں پر مرکز نے بیرون ملک سے فنڈ لینے پر روک لگا دی ہے۔مرکزی وزارت داخلہ نے ان اداروں کی جانب سے گزشتہ پانچ سالوں کا سالانہ ریٹرن داخل نہ کرنے پر غیر ملکی چندہ ریگولیٹری ایکٹ، 2010(ایف سی آر اے)کے تحت ان کا لائسنس کینسل کر دیا ہے۔

بتادیں کہ کوئی بھی ادارہ FCRAکے تحت رجسٹر ہونے پرہی بیرون ملک سے چندہ حاصل کرسکتاہے۔ایسے اداروں کے لئے یہ لازمی ہے کہ مرکزی حکومت کو اپنی سالانہ آمدنی اور اخراجات کی تفصیلات فراہم کی جائے۔ایک تعلیمی ادارے کے لئے بیرون ملک آباد اپنے سابق طالب علموں سے چندہ اور صدقہ حاصل کرنے کے لئے ایف سی آر اے رجسٹریشن نمبر کا ہونا ضروری ہے۔جن اداروں کا ایف سی آر اے لائسنس کینسل ہوا ہے، ان میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ، اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی، گارگی کالج (دہلی)، لیڈی ارون کالج (دہلی)، اسکارٹ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر، گاندھی پیس فاؤنڈیشن، نہرو یوتھ سینٹر آرگنائزیشن، آرمس فورس فلیگ ڈے فنڈ،اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر (دہلی)، اور فکوسوشیواکنامک ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن بھی شامل ہے۔

ان کے علاوہ دون اسکول آف اولڈبوائز ایسوسی ایشن،شری گورو تیغ بہادر خالصہ کالج (دہلی)، ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل ٹرسٹ، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا انٹرنیشنل ٹرسٹ، کو-آرڈنیٹگ ولٹیر ایڈاپشن ریسورس ایجنسی، ممبئی ڈائسیشن سوسائٹی، راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس (کرناٹک)، اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (بنگلور)، شری مہاتما گاندھی چیریٹیبل ٹرسٹ (گجرات) اورشری ستیہ سائیں ٹرسٹ کا بھی لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ مذکورہ ادارے اپنے گزشتہ پانچ سالوں کے 2010-11سے 2014-15کاریٹرن داخل کرنے میں ناکام رہے ہیں جبکہ انہیں اس بارے میں کئی بار مطلع کیا گیا۔

آئی آئی ٹی دہلی کے ڈائریکٹر وی رام گوپال راؤ نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ہمیں اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے لیکن آئی آئی ٹی دہلی کے پاس چھپانے کوکچھ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم نے ریٹرن داخل کیاہوگا۔یہ ایک عملی مسئلہ ہے اور ہم حکومت کے ساتھ مل کراسے سلجھالیں گے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ جن اداروں کا ایف سی آر اے کے تحت رجسٹریشن تھا انہیں سالانہ ریٹرن دائر کرنے اور بینک اکاؤنٹ کو منسلک کرنے کے لئے وقت دیا گیا تھا،اگرچہ حکومت کی جانب سے کچھ غیر سرکاری تنظیموں نے دعوی کیا ہے کہ انہیں معافی ملی ہے لیکن انہیں دستاویزات جمع کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔مئی میں مرکزی حکومت نے سبھی اداروں کواپناریٹرن داخل کرنے کیلئے ایک ماہ کاوقت دیاتھا۔


Share: